LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

حکومت کا ملک بھر میں ‘یومِ دعا’ منانے کا اعلان: امریکہ ایران جنگ بندی کے لیے پاکستانی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم

Web Desk

8 April 2026

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جمعے کو ملک بھر میں ‘یومِ دعا’ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران جنگ بندی پر آمادہ ہوئے ہیں، جسے عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام آباد کو ان اہم مذاکرات کی میزبانی کی عزت بخشی ہے، اور امریکہ و ایران نے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تباہی کے بجائے مذاکرات کا راستہ منتخب کیا ہے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ جس طرح بھارت کی مسلط کردہ جنگوں میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی مدد فرمائی، اب بھی وہی رب پاکستان کا حامی و ناصر ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ اس قومی معاملے پر پورا ایوان یک زبان ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکہ اور ایران کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے پوری قوم سے اپیل کی کہ جمعہ کے روز پاکستانی پرچم کی سربلندی اور مذاکرات کی حتمی کامیابی کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیں کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی محض حکومت کی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے وقار کی علامت ہے۔