سعودی ایئرلائنز کی پشاور پروازیں بحال، جدہ سے پہلی پرواز پہنچ گئی
Web Desk
19 April 2026
پشاور: سعودی ایئرلائنز نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا ہے، جس کے بعد جدہ سے آنے والی پہلی پرواز پشاور پہنچ گئی۔
فضائی حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 796 صبح 9 بج کر 39 منٹ پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس کے بعد مسافروں اور عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ سعودی فضائی کمپنی نے 28 فروری 2026 کو پشاور کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پشاور سے سعودی عرب کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے سعودی عرب جانے والی واپسی پرواز بھی مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر
4 September 2026
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026