سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان اختتام پذیر، محمد اورنگزیب نے رخصت کیا
Web Desk
11 April 2026
سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اپنا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئے، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انہیں رخصت کیا۔ رخصتی کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار ماحول میں مختصر ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر واشنگٹن میں منعقد ہونے والے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے آئندہ بہاری اجلاسوں کے دوران دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
گزشتہ روز سعودی وزیرِ خزانہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم دہرایا گیا۔ اس اہم بیٹھک میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے، جس سے اس دورے کی دفاعی اور سفارتی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق سعودی وزیرِ خزانہ کا یہ دورہ پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کی کوششوں میں کلیدی ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026