LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

رانا ثناء اللہ کی اپوزیشن سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل: “تیل کی قیمتوں پر یومِ احتجاج کو یومِ دعا میں تبدیل کیا جائے

Web Desk

8 April 2026

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دی گئی احتجاج کی کال پر ردِعمل دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے یومِ احتجاج کو ملکی سلامتی اور امن کے لیے “یومِ دعا” میں تبدیل کر دیں۔ رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کا تعین مکمل طور پر عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے اور حکومت اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتی۔ انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اگر قیمتوں کے تعین میں کوئی غیر شفافیت یا کمی بیشی ہوئی ہے تو وہ اسے ثابت کریں۔

ایوان میں ایک سینیٹر کی جانب سے آبنائے ہرمز سے تیل کے جہاز گزارنے اور ان سے منافع کمانے کے الزامات پر سخت موقف اپناتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معزز سینیٹر اپنے دعوے کو سچ ثابت کر دیں تو حکومت ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی منظرنامے اور خطے میں پیدا ہونے والی امن کی نئی صورتحال کے پیشِ نظر سیاست کے بجائے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کو معاشی اور سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کیا جا سکے۔