ایران امریکا تنازع طے کرنے کےلیے پاکستان بہترین ثالثی کررہاہے، قطر
Web Desk
28 April 2026
قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکاکے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی ہم آہنگی موجود ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت نہیں، ہم پاکستانی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔
ماجد الانصاری نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کودباؤ ڈالنے کے ہتھیارکے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قطر تنازع کے خاتمے کے لیے جامع معاہدے کے حق میں ہے، خاص طور پر ان خبروں کے تناظر میں جن میں کہا جا رہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملات کو جوہری مذاکرات سے الگ رکھنا چاہتا ہے۔ قطر کی بنیادی تشویش علاقائی سلامتی ہے، کیونکہ ایران کے حملوں نے خطے کے استحکام کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ ثالث کا نہیں اور پاکستان اس ضمن میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہاکہ ہم اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم بطور ثالث پاکستان کے مقصد میں اس کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026