پنجاب میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا بل منظور
Web Desk
28 April 2026
پنجاب اسمبلی نے ‘چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026’ منظور کرتے ہوئے صوبے بھر میں 18 سال سے کم عمر کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت نکاح کے وقت دولہا اور دلہن دونوں کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے، اور اس کی خلاف ورزی کو قابلِ تعزیر جرم قرار دیتے ہوئے کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بل کے مطابق، کم عمر سے شادی کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ کم عمر بچے کو دوسرے صوبے لے جا کر شادی کرنے پر 7 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ مزید برآں، نکاح خواں، والدین اور سرپرست بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے، جنہیں قید اور بھاری جرمانے بھگتنا ہوں گے۔ گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد یہ بل 1929 کے پرانے ایکٹ کی جگہ لے لے گا۔
متعلقہ عنوانات
بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز جیل پہنچ گئے
28 April 2026
سیاحت کی بحالی کے منصوبوں پر 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
28 April 2026
حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم
28 April 2026
پنجاب حکومت ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز
28 April 2026
پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
28 April 2026
صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا
28 April 2026
پی ٹی اے ٹریبیونل ممبر کی عدم تعیناتی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
28 April 2026
ججز کا تبادلہ عدلیہ پر دباؤ اور مداخلت ہے، 50 سال میں پہلی بار بغیر رضامندی منتقلی ہو رہی ہے؛ بیرسٹر گوہر
28 April 2026