LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز باہر، حیدرآباد کنگز مین پلے آف میں پہنچ گئی

Web Desk

26 April 2026

ایچ بی ایل پی ایس ایل گیارہ میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوالیس رنز اسکور کیے۔ گلین میکسویل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سینتیس گیندوں پر ستر رنز بنائے۔

ان کے علاوہ عثمان خان چون رنز اور کوشال پریرا پچاس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دو سو پینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی پوری ٹیم سترہ اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو چھتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے مزاحمت کرتے ہوئے چھیاسٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے کوئی مدد نہ مل سکی۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے چار جبکہ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔