LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk

28 April 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورہ چین کے دوران چیئرمین ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹیچو اسکوائر پر چینی انقلاب کے بانی کے مجسمے پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر زرداری کا استقبال سینئر چینی حکام نے کیا، جنہوں نے انہیں ماؤ زے تُنگ کی ابتدائی زندگی، سیاسی جدوجہد اور جدید چین کی تشکیل میں ان کے کلیدی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر نے ماؤ زے تُنگ میموریل میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں محفوظ تاریخی نوادرات اور تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی اور اتحاد میں چیئرمین ماؤ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ایسے تاریخی مقامات کا تحفظ قومی شعور کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ وفد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔