LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

پاور سیکٹر ملازمین کی مفت بجلی ختم، وزیر توانائی اویس لغاری کا عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

Web Desk

17 April 2026

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے مفت بجلی کے یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اس فیصلے کو عوامی مطالبے کی جیت اور ملکی تاریخ کی ایک بڑی اصلاح قرار دیا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو ملنے والے مفت یونٹس کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معزز عدالت نے اس ضمن میں پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا ہے، جو کہ ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے میں شفافیت لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا ایک دیرینہ اور جائز مطالبہ تھا، اور اللہ تعالیٰ نے اس عوامی مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز موجودہ حکومت کو عطا فرمایا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مستقبل میں بھی ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔