ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ تک جا پہنچا؛ پن بجلی کی پیداوار میں کمی سے اضافی لوڈشیڈنگ کا آغاز
Web Desk
15 April 2026
اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی حالیہ صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی (Hydel Power) کی پیداوار میں 1991 میگاواٹ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) نے طے شدہ شیڈول سے کچھ زیادہ لوڈشیڈنگ کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ رات پیک آورز کے دوران ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ترجمان کے مطابق، کل رات پیک ٹائم میں بجلی کی کل طلب 18,000 میگاواٹ رہی۔
پاور ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کی اصل وجہ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی ہے، کیونکہ اس وقت ارسا (IRSA) صوبوں کی طلب کے مطابق پانی ریلیز کر رہا ہے۔ حالیہ بارشوں اور فصلوں کی کٹائی کے سیزن کی وجہ سے صوبوں کی جانب سے پانی کی طلب گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی کم ہے، جس کا براہِ راست اثر بجلی کی پیداوار پر پڑا ہے۔ تاہم، ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں پانی کے اخراج میں اضافہ ہوگا جس سے بجلی کی فراہمی بہتر ہو جائے گی۔ترجمان پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہوتا، اور لوڈ منیجمنٹ کا شیڈول صرف رات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ آر ایل این جی (RLNG) کی دستیابی سے بھی سسٹم میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ وزارتِ توانائی نے پن بجلی کی کم دستیابی کی بنا پر عوام کو ہونے والی زحمت اور اضافی لوڈ منیجمنٹ پر معذرت بھی کی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پیک آورز کے دوران بجلی کا استعمال کم سے کم رکھیں تاکہ سسٹم پر دباؤ کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026