وزیراعظم شہباز شریف آج دورہ سعودی عرب متوقع ؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ
Web Desk
15 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کا اہم دورہ سعودی عرب آج متوقع ہے۔۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کریںگے۔۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ وزیراعظم کا دوسرا دورہ ہوگا۔ دورے میں امریکا اورایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔ خطے میں کشیدگی میں کمی اورمستقل جنگ بندی کے امکانات بھی زیرغورآئیں گے۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خطے میں امن واستحکام اورپاکستان کے سفارتی کردارپربھی بات چیت متوقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی غورکیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے سعودی عرب کے بعد ترکیہ اورقطرکے دورے بھی متوقع ہیں۔۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026