حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم
Web Desk
28 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے اور حکومت یورپی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر پیٹرس اسٹبس کی قیادت میں آئے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں ایڈیڈاز، آئیکیا اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور علاقائی چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام کے حکومتی عزم کا یقین دلایا۔ ملاقات میں توانائی، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں ‘بزنس ٹو بزنس’ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی وفد نے علاقائی امن کے لیے وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا محکمہ جنگلات کا حکم کالعدم، ملازم کا حق بحال
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
1 September 2026
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے: سرفراز بگٹی
1 September 2026