LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

Web Desk

23 April 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے توانائی کی حفاظت (انرجی سیکیورٹی) کو ملکی مستقبل کی منصوبہ بندی کا ناگزیر حصہ قرار دیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کے قیام اور ذرائع آمد و رفت کو برقی گاڑیوں (EV) پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ مستقبل میں سرکاری استعمال کے لیے صرف بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام میں تیزی لائی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے شمسی توانائی کے استعمال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسٹوریج بیٹریوں کے حصول کو آسان بنانے اور مقامی سطح پر ان کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم اور غذائی سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے، جبکہ تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں، گرڈ کی سطح پر بیٹری اسٹوریج کے دو تجرباتی منصوبوں کے لیے پی سی ون (PC-I) پر کام جاری ہے تاکہ سسٹم میں بہتری لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی بچت کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل کوارڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔