وزیراعظم اور ترک صدرکی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
Web Desk
17 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات ہوئی۔
صدر اردوان نے وزیراعظم کی ترکیہ آمد اور پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اورکہا ترکیہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ خطے میں دیرپا اور مستحکم امن کو فروغ دیا جائے۔
ملاقات کے دوران رواں سال انقرہ میں آٹھویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا،دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی۔کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے،ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور دیگر سینئر ترک حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر
4 September 2026
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026