امن کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کا مذاکرات کی کامیابی کےلیے عزم
Web Desk
9 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے امریکا اور ایران مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے اسلام آباد مذاکرات کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔
شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کا مثبت، تعمیری کردارعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے، امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
مستقل جنگ بندی کےلیے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی جگہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو دفتر خارجہ سمیت اہم مقامات اور معزز مہمانوں کی آمد و رفت اور ان کیلئے انتظامات سے آگاہ کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی مقام سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا، وزیراعظم کے ساتھ وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمانوں کی آمد،انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ
17 July 2026
اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش
17 July 2026
اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید
17 July 2026
آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج
17 July 2026
ایرانی عدلیہ نے ٹرمپ کا امریکی قیدی کی رہائی کا دعویٰ مسترد کر دیا
17 July 2026
قطر کی ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید
17 July 2026
دھماکوں کی خبروں کے بعد دبئی حکومت کا میڈیا کیلئے سخت انتباہ
17 July 2026
اربیل ڈرون حملے کے بعد بغداد میں امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری
17 July 2026