LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ دنیا کی ایک تہائی آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج ایرانی عدلیہ نے ٹرمپ کا امریکی قیدی کی رہائی کا دعویٰ مسترد کر دیا

فرانسیسی صدرکا وزیراعظم شہبازشریف سےٹیلی فونک رابطہ، جنگ بندی کروانے پر مبارکباد

Web Desk

9 April 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسلام آباد مذاکرات سمیت دیگر اُمور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے  جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میکخوان نے امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کے ذریعے جنگ بندی کروانے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے امریکا اورایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کا بھی خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہاں فوری طور پر تشدد اور ہلاکتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، تاکہ پورے خطے میں امن بحال ہو سکے۔