وزیراعظم شہبازشریف کی اہم دورے پر سعودیہ آمد، ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
Web Desk
15 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ پہنچنے پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرگورنر جدہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیے کا بھی دورہ کریں گے، جہاں شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب
7 July 2026
دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی: سرفراز بگٹی
7 July 2026
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران
7 July 2026
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026