وزیر اعظم کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
Web Desk
10 April 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں فی الفور 135 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے مطابق آج رات 12 بجے سے ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ پٹرول کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 366 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زرعی شعبے کو ریلیف ملے گا اور عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ٹارگٹڈ سبسڈی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور مالیاتی نظم و نسق کے ذریعے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے حالیہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے وسائل سے 129 ارب روپے خرچ کیے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک ایک روپیہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کے موجودہ مرحلے پر کسانوں کے لیے لاگت میں کمی انتہائی ضروری ہے، اور حکومت اس حوالے سے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026