LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر

پاکستانی پرچم والے آئل ٹینکر نےآبنائے ہرمز عبورکرلی، امریکی جریدے کی رپورٹ

Web Desk

17 April 2026

پاکستانی پرچم  والے آئل ٹینکر نے کشیدہ صورتحال کے باوجود کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کرلی ، جسے موجودہ حالات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے بعد یہ پہلا جہاز ہے جو خام مال لے کر آبنائے ہرمز سے باہر نکلا ہے، جس سے بحری سرگرمیوں کی بحالی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار ٹینکر نے تمام تر خدشات کے باوجود بحفاظت اس اہم بحری گزرگاہ کو عبور کیا، جو عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یہی ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد اس کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی تھی۔