سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدہ عالمی ذمہ داری کے تحت مکمل بحال کرائے: پاکستان
Web Desk
24 April 2026
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف اقوام متحدہ میں باقاعدہ احتجاجی مراسلہ جمع کرا دیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا یہ خط جنرل اسمبلی کے صدر کے حوالے کیا گیا، جس میں عالمی ادارے سے معاہدے کی فوری اور مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے درج ذیل موقف اختیار کیا ہے:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ عاصم افتخار نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جنرل اسمبلی کے صدر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ مراسلے میں واضح کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ دیرینہ تنازعہ جموں و کشمیر ہے، جس کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ناگزیر ہے۔
پاکستان نے زور دیا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند بنایا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کی جانب سے یہ سفارتی اقدام بھارت کے جارحانہ عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایمل ولی خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تشویش
7 July 2026
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026