LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

ایران امریکا کے درمیان تعمیری مذاکرات کے کئی دور ہوئے، پاکستان کا مثبت کردار: اسحاق ڈار

Web Desk

12 April 2026

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کئی جامع اور تعمیری ادوار ہوئے، جن میں پاکستان نے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر باقر قالیباف نے کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس مذاکراتی عمل میں معاونت فراہم کی اور فریقین کے درمیان رابطے کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور ایران و امریکا کے درمیان بھی سہولت کار کے طور پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ فریقین خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت پیش رفت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کو جنگ بندی برقرار رکھنے کے عزم پر قائم رہنا چاہیے تاکہ مذاکراتی عمل آگے بڑھ سکے۔