جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
21 April 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کی منظوری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی جانب سے اور عاصم منیر کی طرف سے صدر ٹرمپ کے اس اقدام پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کی درخواست پر مثبت پیش رفت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان پر کیے گئے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع کے پُرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے اور اسلام آباد میں متوقع دوسرے دورِ مذاکرات کے دوران ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف موجودہ کشیدگی کے خاتمے بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ بھی ہموار کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایمل ولی خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تشویش
7 July 2026
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026