پاکستان میں گاڑیوں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بڑا اضافہ
Web Desk
13 April 2026
کراچی: ملک میں آٹو موبائل سیکٹر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں گاڑیوں، ٹرکوں، بسوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 43 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جولائی تا مارچ مجموعی طور پر 1 لاکھ 44 ہزار 29 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
مارچ 2026ء میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فروخت کا حجم 15 ہزار 531 یونٹس رہا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
رواں سال مارچ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 96 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 75 فیصد اضافہ ہوا۔
دیگر شعبوں میں بھی بہتری کا رجحان رہا، جہاں جولائی تا مارچ ٹرکوں کی فروخت 82 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 823 یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ بسوں کی فروخت 33 فیصد بڑھ کر 542 یونٹس رہی۔
اسی طرح موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 32 فیصد اضافے کے ساتھ 10 لاکھ 59 ہزار 898 یونٹس تک جا پہنچی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری اور طلب میں اضافے کے باعث آٹو سیکٹر کی کارکردگی میں مزید بہتری متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں سال خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت
20 May 2026
بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان
20 May 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع
20 May 2026
منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
20 May 2026
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ
20 May 2026
کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں زبردست مندی؛ سونا اور چاندی دونوں سستے ہو گئے
20 May 2026
اداروں کو دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، جھوٹی تہمت سے انسان پریشان ہو جاتا ہے: سابق وزیرِ اعظم
20 May 2026
ایران امریکہ جنگ: پاکستان کی جانب سے آئل کمپنیوں کو جی ڈی پی کے 0.1 فیصد کے برابر بھاری سبسڈی دینے کا انکشاف
20 May 2026