LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

اسلام آبادمیں پاک، سعودیہ، ترکیہ ، مصرکی وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام کا اہم اجلاس

Web Desk

14 April 2026

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے 29 مارچ 2026 کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں چاروں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ و ترجمان سفیر طاہر اندرابی نے کی۔ جبکہ ترکی کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ موسیٰ کُلاکلیکایا،مصر کے نائب  وزیرِ خارجہ نزیہ النگاری اورسعودی عرب کے  ڈائریکٹر جنرل وزارتِ خارجہ شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر آل سعود نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی سربراہی کی۔

اجلاس میں شریک سینئر حکام نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سے بھی مشترکہ ملاقات کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینئر حکام کے اس اجلاس کی سفارشات چاروں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جو 17 اپریل 2026 کو ترکی  میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔