LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ

بھارت خطے میں امن کوششوں کو سبوتاثرکرنے سے بازرہے، پاکستان

Web Desk

23 April 2026

پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں قابل افسوس ہیں،،پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی کے مطابق خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ  بھارت الزام تراشی میں مصروف ہے، بھارت داخلی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ استعمال کر رہا ہے۔ بھارت خطے میں جاری امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے۔

ترجمان کا کہناتھاکہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری بھارتی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے،مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ عالمی توجہ سے نہیں ہٹا سکتا،کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

طاہراندرابی نے کہاکہ  بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی اور جارحانہ فوجی طرزعمل خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔