12تا17اپریل بالائی ومیدانی وعلاقوں میں بارش، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ کاامکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ
Web Desk
11 April 2026
ملک کے بیشتربالائی اور میدانی علاقوں میں بارہ سے سترہ اپریل تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ،، این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق 12اپریل سے 17 اپریل تک پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے ،، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمولی سے قدرے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرنے اگلے ہفتے کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان ظاہر کیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے تیز ہواؤں ، آسمانی بجلی اور ژالہ باری ، کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کابھی امکان ظاہرکیاہے۔پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026