LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس توانائی بحران اور علاقائی کشیدگی کے باعث کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی: گیلپ پاکستان سروے محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان اسرائیل کا شمالی غزہ میں ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ایران سے سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: کیرولین لیوٹ امریکی وزیر نیوی جان سی فیلن اچانک مستعفی، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیا ایرانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں جمعہ کے مذاکرات کی حتمی تصدیق سے  انکار کردیا سہیل آفریدی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سازش قرار دے دیا جنگ بندی کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں، ایران اندرونی اختلافات شکار ہے: وائٹ ہاؤس

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں ہیٹ ویو اور طوفانی بارشوں کا الرٹ

Web Desk

23 April 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک میں ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں اپریل سے جون تک کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 5 مئی تک شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کی وارننگ دی گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور تربت شامل ہیں۔ وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث لو لگنے، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ الرٹ کے مطابق 24، 25 اور 29 اپریل کو پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع بشمول مری، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے شمالی اضلاع (کوئٹہ، زیارت، قلات) اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں (پشاور، سوات، ایبٹ آباد) میں 24 سے 29 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، البتہ حیدرآباد اور بدین میں 24 اپریل کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید دھوپ کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ادارہ ہٰذا نے متعلقہ صوبائی و ضلعی حکام کو ہیٹ ویو مینجمنٹ پلان فعال کرنے، عوامی مقامات پر کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور ہسپتالوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ شدید گرمی اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔