LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف

شہبازشریف، اسحاق ڈار، فیلڈمارشل نے ملکی عزت کیلیے تاریخی کام کیا، نوازشریف

Web Desk

21 April 2026

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔ آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے۔

گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں 60 ارب کی لاگت سے سڑک بنائی، فاصلے کم ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور مرکز ترقی میں سب سے آگے ہیں، مجھے گلگت بلتستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنڈزکی کمی بیشی کو وزیراعظم دیکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کو میں خود دوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھرپور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کے منصوبوں کی تقلید کرنی چاہیے، مقامی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے فنڈز جنریٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے، پندرہ سال سے وہاں کیا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کہاں فری ادویات اور اچھی ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا کوئی وہاں سکھ کا سانس لے رہا ہے؟