محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
Web Desk
9 April 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی۔ دونوں شخصیات نے اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ایجنڈے اور ان کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیفوٹکوف اور کرشنرر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر لحاظ سے فول پروف سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار اور بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026