کراچی سے 2بندوں کو اٹھایاتوپتہ چل جائے گا3سال میں 100ارب ڈالرکیسے بیرون ملک چلاگیا، محسن نقوی
Web Desk
14 April 2026
وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کاروباری ماحول بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بہت پرعزم ہیں، اس حوالے سے آنے والا بجٹ بہت اہم ہوگا۔
کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیکسوں اور ایف آئی اے کے نظام کو آسان سے آسان تر کریں گے اور زیر التوا معاملات کو نمٹائیں گے، جو موقع ملا ہے اسے کسی طریقے سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی طریقہ ہے کہ حکومت اور کاروباری برادری میں اعتماد کو بڑھایا جائے کیونکہ دونوں جانب عدم اعتماد ہے، تین سال میں 100 ارب ڈالر ملک سے باہر چلا گیا۔بیرون ملک جانے والا پیسہ کس طریقے سے گیا اس کے لیے ایک دو بندوں کو کراچی سے اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے بعد سب پتہ چل جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں، یہ مشکل کام نہیں، تاجر فیصلہ کرلیں تو ناممکن بھی نہیں۔روشن اکاؤنٹ موجود ہیں، 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں، دنیا میں کوئی ایسا منافع نہیں دیتا جیسا پاکستان دیتا ہے، ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، جو مرضی ہو اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک گھنٹے میں دس ہزار پائونڈز منتقل ہوسکتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ منی چینجر کام نہیں کررہے، منی چینجر وہاں کام کرتا ہے جہاں سیاح آتے ہوں، یہاں کون سے سیاح آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں صرف پیسوں کے انتظام کے لیے ہیں، منی چینجر کے ذریعے رقوم منتقلی کے چھ سات کیسز پکڑے ہیں، تاجر، صنعت کار اور کاروباری افراد منی ایکسچینج کے بجائے بینک کے ذریعہ کام کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ تجاویز مرتب کرلی ہیں جلد وزیر اعظم کو پیش کریں گے، بزنس مین کے لیے علیحدہ پاسپورٹ کے اجراء کی تجویز تیار کی ہے، ان پاسپورٹ کے حامل کاروباری افراد کا تمام ڈیٹا ریکارڈ پر ہوگا جس کے بعد سفارت اور قونصل خانوں کیلیے آسان ہوگا کہ وہ ترجیح بنیاد پر پاسپورٹ دیں، سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ کی طرز پر بزنس کمیونٹی کے لیے پاسپورٹ کی تجویز ہے، ان کے لیے ایئرپورٹ پر علیحدہ کائونٹر ہوں گے،پاکستان کا پاسپورٹ جلد دنیا کے 50 سر فہرست پاسپورٹ میں شامل کریں گے۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ 21 اپریل کو اسلام آباد میں ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا اجلاس ہوگا، جس میں انڈسٹری لگانے والے کو 16 ماہ کے لیے ٹیکس چھوٹ دی جائیگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سال بھر میں پی آئی اے تبدیل ہوتی نظر آئیگی۔ تمام وزارتیں اور حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے
9 July 2026
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار
9 July 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو
9 July 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
9 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب
9 July 2026