LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ

دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف

Web Desk

21 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ تخلیق و جدت (World Creativity and Innovation Day) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل سے زیادہ بڑے خیالات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے تخلیقی سوچ اور دوسروں کے خیالات کو اہمیت دینا ناگزیر ہے، کیونکہ ٹیم ورک اور وسعتِ نظری ہی جدت کو فروغ دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ای کامرس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور حکومت پنجاب ان باصلاحیت نوجوانوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی کے شعبوں میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے پنجاب میں جاری جدید منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں صوبے کی تاریخ کا پہلا ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت بین الاقوامی سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے محکموں میں سمارٹ آئی ٹی سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ سرکاری امور میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے الیکٹرک بسوں کے اجراء اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کو پنجاب کے سفری کلچر میں ایک بڑے انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا، جو شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گا۔