مریم نواز کی وساکھی میلے کی مبارکباد، یاتریوں کو جی آیاں نو
Web Desk
11 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو “جی آیاں نوں” کہتے ہوئے دلی خوش آمدید کہا ہے۔ سکھ بہن بھائیوں کو میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وساکھی کے موقع پر ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ پنجاب کے اصل حسن کی عکاسی کرتے ہیں۔ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی میزبانی کرنا پنجاب کی سرزمین اور حکومت کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور ان کی خدمت و تواضع میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے مہمانوں کے لیے کیے گئے غیر معمولی انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ مارکیز (قیام گاہوں) اور لگژری گاڑیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ان کا سفر اور قیام آرام دہ رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت عملی طور پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب تمام مذاہب کے ماننے والوں کا سانجھا گھر ہے اور یہاں آنے والے ہر مہمان کو تحفظ اور محبت کا احساس فراہم کرنا ہماری روایت ہے۔ سکھ برادری کی جانب سے بھی حکومتِ پنجاب کے ان جدید اور مثالی انتظامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہبازشریف، اسحاق ڈار، فیلڈمارشل نے ملکی عزت کیلیے تاریخی کام کیا، نوازشریف
21 April 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
21 April 2026
عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دیاجائے، مولانا فضل الرحمان
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026