LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسے فی لٹرکمی کی منظوری دے دی ایران کا آبنائے ہرمزمکمل طورپر کھولنے کا اعلان ، وزیر خارجہ عراقچی کابڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ سیکٹر کا جائیزہ لیا گیا

Web Desk

18 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں جاری صحت کے منصوبوں کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے حکومتی اقدامات اور ان کے ثمرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق پنجاب میں ’کلینک آن ویلز‘ اور ’فیلڈ ہسپتال‘ کے منصوبوں نے عوامی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ’کلینک آن ویلز‘ کے ذریعے اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جبکہ فیلڈ ہسپتالوں سے 28 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ذیابیطس، ہیپاٹائٹس اور تپ دق (ٹی بی) کے ہزاروں مریضوں کو گھر بیٹھے دو دو ماہ کی ادویات اور انسولین فراہم کی جا رہی ہے، جو کہ ایک انقلابی اقدام ہے۔

بنیادی اور دیہی مراکز صحت (BHUs & RHCs) کی ری ویمپنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے اور دوسرے فیز میں سینکڑوں مراکز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ فیز تھری کے تحت 895 مراکز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے تاکہ صحت کی سہولیات کی بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران ضلعی ہسپتالوں میں ’سٹروک مینجمنٹ سنٹرز‘ (فالج کے علاج کے مراکز) کے قیام کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ مراکزِ صحت کی ری ویمپنگ کا کام رواں سال ہی مکمل کیا جائے۔ انہوں نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت کے پیشِ نظر سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ ڈگری کی نشستیں بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔