سیاحت کی بحالی کے منصوبوں پر 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
Web Desk
28 April 2026
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب صوبے میں سیاحت اور تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبوں پر 28 ارب روپے خرچ کر رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس شعبے کے لیے 78 ارب روپے کے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پہلی بار سیاحت کو ایک باقاعدہ معاشی شعبے کے طور پر منظم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ‘پنجاب ٹورازم اتھارٹی’ بھی قائم کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے ‘میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ’ (Magnificent Punjab App) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحوں کو تمام مقامات کی جامع معلومات میسر ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوٹلنگ اور ایکو ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پنجاب عالمی سیاحت کا مرکز بن سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026