کوئی پاگل ہی ہوگاجوپاکستان کی کامیابی پر خوش نہ ہو،پاک فوج زندہ باد، محموداچکزئی
Web Desk
8 April 2026
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جوپاکستان کی سفارتی کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم ہاکستان کے ساتھ ہیں، ہم خیر اور تقویٰ کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد۔
ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتےتھے ایران سرینڈر کر جائے گا۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے پھرہم کیوں بھیک مانگتے ہیں، یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی ملک کے رہنے والے ہین، ان سےبات کریں، ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے اورانہیں اپنی باتوں پر راضی کرلیں گے، آج تک جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں بانی پی ٹی آئی کوسب سے زیادہ مقبولیت ملی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور
30 April 2026
صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی
30 April 2026
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان
30 April 2026
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار
29 April 2026
انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
29 April 2026
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
29 April 2026