خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 ہلاک
Web Desk
24 April 2026
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز کے گھیراؤ کے بعد دہشت گردوں نے بوکھلاہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 22 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔یہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے تحت منظور شدہ ‘وژن عزمِ استحکام’ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سکیورٹی حکام نے اعادہ کیا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف یہ مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ پاکستان کی دھرتی کو ان شرپسند عناصر سے پاک کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026