فیصل کریم کنڈی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
17 April 2026
اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان شروع دن سے ہی خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکراتی عمل پر یقین رکھتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، تکنیکی ماہرین اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد برطانیہ میں خدمات انجام دے رہی ہے، اور برطانوی حکومت سے توقع ہے کہ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور صوبے کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے گورنر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
ملاقات کے دوران توانائی، معدنی وسائل، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں برطانوی تکنیکی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر غور کیا گیا۔ جین میریٹ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے عالمی امن کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں اور ماہرین کے لیے برطانیہ میں روزگار اور تعلیم کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں، کیونکہ صوبے کے نوجوان پہلے ہی برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا
7 July 2026
ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی
7 July 2026
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ
7 July 2026
سپریم کورٹ کا خواتین کے وراثتی حقوق پر اہم فیصلہ
7 July 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی نجف منتقل، صدر پزشکیان بھی پہنچ گئے
7 July 2026