LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

پاکستان صلح کا پیامبربن چکا ، ساری دنیاکی نظریں اسلام آباد پرہیں، خواجہ آصف

Web Desk

9 April 2026

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں ساری دنیا کی نظریں اسلام آبادپر مرکوزہیں۔ سیاسی وعسکری قیادت وطن کو الحمدللہ ان بلندیوں پر لے گئی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتاتھا۔

سوشل میڈیاپر پیغام میں وزیردفاع نے کہاکہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں ہم تاریخ وعہد سازکہہ سکتے ہیں۔پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے اسٹینڈ لیا اور ایٹمی  دھماکے کئے۔اُس روز پچیس سال کی محنت رنگ لائی اورہم ایٹمی کلب کے ممبر بن گئے۔ ہماری سیکیورٹی کو الحمد للہ ضمانت مل گئی

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بھارت نے للکارا تو ہم نے اسنکی مانگ کا سیندور اجاڑ دیا۔اسے دھول چٹائی۔دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور بن گیاہے۔

وزیردفاع کاکہناتھاکہ پاکستان امن کا داعی ہے۔پاکستان اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے۔ اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے اور۔پاکستان  کو سرخرو کرے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ بادرہے۔