پاکستان صہیونی جنگی جنون روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خواجہ آصف
Web Desk
8 April 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا سیز فائر پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم اور قیمتی لمحہ ہے، اس سے ثابت ہوا کہ پاکستان صہیونیوں کا جنگی جنون پاکستان روکنے کی صلاحیت اور بصارت رکھتا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم دنیا کو یہ بات یاد رکھنی ہے ہمارا ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل ہے، امن اور صلح صفائی قائم ہونے کے بعد مسلم ممالک کو اس پر پہرا دینا ہوگا کیونکہ صہیونیت کا اثرو رسوخ عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان کے پاس اُس کا مقابلہ کرنے کیلیے ایک اور موقع ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرمپ نے ساٹھ ستر بار بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا تذکرہ کیا اور تصدیق کی، آج بھارت میں بھی اس کا ذکر کیا جارہا ہے اور اب یہ بھی باتیں ہورہی ہیں کہ پاکستان نے بھارت سے زیادہ سفارتی برتری حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال میں پاکستان کا قد بڑا ہے، ہم طالبان کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جنہیں تین دہائیاں پالا اُن کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہیں مگر ہماری افواج وہاں بھی بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہیں، جس کے بعد طالبان کا جارحیت کا موڈ کم ہوگیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں ملنے والی کامیابی سے بھارت کے سوا سب خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن بھارت کو دھول چٹائی جس پر دنیا نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارک باد دی اور دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
وزیردفاع نے کہا کہ ایران اور امریکا کی جنگی بندی کیوجہ سے آج خوشی کا دن اور تاریخ ساز لمحہ ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہمارے لیے مستقبل میں دروازے کھولے گی، جب نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ انعامات کی بارش کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سفارت کاری کا بڑا ورثہ چھوڑ کر جارہے ہیں اللہ ان کامیابیوں کو جاری رکھے کیونکہ اسی میں ملک کی بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی 75 سالہ تاریخ میں غلطیاں ہیں، دو سال کی تاریخ بتا رہی ہے وہ اب فخر سے اپنی شناخت بتا رہے ہیں، اس کی وجہ پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست اور ساری دنیا کی تمناؤں کا مرکز ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خلیج فارس، ہرمز کھلے گی، تیل اور گیس کی ترسیل ہوگی، دونوں طرف ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں دونوں اتنے ہی عزیز ہیں، ہم بھائیوں میں صلح کا کردار اسلامی تعلیمات کے مطابق ادا کررہے ہیں اور اس کے مستقبل میں بہت فوائد ملیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026