پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث پوری دنیا نے تسلیم کر لیا: خواجہ آصف
Web Desk
8 April 2026
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بااعتماد ثالث کے طور پر عالمی نقشے پر ابھرا ہے اور پوری دنیا نے اس کے کلیدی کردار کو تسلیم کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان ایک بہت بڑی عالمی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل “ہائبرڈ ماڈل” نے گزشتہ دو تین سالوں میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب ریاست کے تمام طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر ناقابلِ تسخیر کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے روایتی حریف بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑی سفارتی کامیابی کے بعد “مودی فارغ ہو گیا ہے” اور بھارتی میڈیا اب صرف تڑپتا ہی رہے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی ہے اور بھارت اب تک اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے افغانستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کی دہائیوں پر محیط میزبانی کی حیا کرنی چاہیے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو پاکستان کے پاس سخت فیصلے کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان بین الاقوامی کامیابیوں کے بعد اب وقت آگئی ہے کہ قوم متحد ہو کر داخلی محاذ، معیشت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر قابو پائے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام
1 May 2026
رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف
1 May 2026
ایران سے مذاکرات جاری ہیں، وائٹ ہاؤس کی ایرانی تجاویزپاکستان کوملنے کی تصدیق
1 May 2026
پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کاکرایوں میں 5فیصداضافے کااعلان
1 May 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکامی ہوگی، بیرسٹرگوہر
1 May 2026
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں
1 May 2026
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی
1 May 2026
وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی
1 May 2026