LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

پیپلزپارٹی کراچی کے 3360 ارب روپے ہڑپ کرچکی ہے : امیر جماعت اسلامی منعم ظفر

Web Desk

12 April 2026

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے 3360 ارب روپے ہڑپ کر لیے ہیں اور شہر کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال اہم ہے کہ اتنے بڑے فنڈز کے باوجود اس شہر پر ایک پیسہ بھی مؤثر طور پر خرچ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کا سودا کیا گیا ہے۔

منعم ظفر خان نے لیاری کی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی اور لیاری کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ لیاری کی 13 یونین کونسلز سے کتنا کچرا اٹھایا گیا اور وہاں ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے لوگ متعلقہ اداروں سے مایوس ہو چکے ہیں اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔