کراچی میں نوجوان سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ہزاروں ڈالرز لوٹ لیے گئے
Web Desk
23 April 2026
کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں نے نیا رخ اختیار کرلیا، جہاں ملزمان نے ایک نوجوان کو اغوا کر کے اس کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بڑی رقم منتقل کرالی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان متعال خان ایئرپورٹ جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے لیا۔ ملزمان نے انہیں ایک جھوٹے الزام میں الجھا کر یرغمال بنایا اور ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
نوجوان کے مطابق ملزمان نے ان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے آٹھ ہزار چھ سو امریکی ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور مزید رقم حاصل کرنے کیلئے ان کے قریبی افراد سے بھی رابطہ کیا۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے انہیں شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ میں رکھا اور کچھ وقت بعد کورنگی کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے دوران ان سے موبائل فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026