امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی
Web Desk
21 April 2026
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں وقتی تعطل پیدا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے مذاکراتی عمل پر جواب نہ آنے کے باعث دورۂ پاکستان مؤخر کیا گیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق نائب صدر کا دورہ حالات کے مطابق کسی بھی وقت دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے بھی واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب مذاکرات نتیجہ خیز صورت اختیار کریں گے تو ایران اپنی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026