ایران ۔ امریکا مذاکرات: اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب، اہم سڑکیں بند رہیں گی
Web Desk
10 April 2026
اسلام آباد میں مختلف اوقات کے دوران ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی وے کی جانب زیرو پوائنٹ تک ٹریفک بند رہے گی، جبکہ سرینگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک بھی بند رہے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ شکر پڑیاں روڈ چاند تارا چوک سے سیونتھ ایونیو کی طرف بند ہوگی جبکہ جناح ایونیو خیابان چوک سے بلیو ایریا روڈ تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل چوک سے ٹریل تھری تک مارگلہ روڈ بھی بند رہے گی جبکہ ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
گیارہ سے بارہ اپریل تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو بھی انہی متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نواں ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں گے۔
پشاور سے لاہور جانے والی ٹریفک ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026