سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Web Desk
17 April 2026
وفاقی دارالحکومت میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تمام حساس مقامات اور ریڈ زون کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر سے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
سکیورٹی اقدامات کے تحت جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے رات گیارہ بجے سے بند کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ تاہم، وہ گاڑیاں جو پہلے سے راولپنڈی کی جانب سفر کر رہی ہیں، انہیں ضروری جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے بعد اپنے متعلقہ اڈوں تک پہنچنے کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سفارتی پروٹوکول اور شہر کے نظم و ضبط میں کوئی خلل نہ آئے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026