اسلام آباد مذاکرات: دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل اور ٹریفک کا خصوصی پلان جاری
Web Desk
11 April 2026
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔ غیر ملکی وفود کی آمد پر ریڈ زون کو مکمل سیل کیا گیا ہے۔۔ ٹریفک پولیس نے آج اور کل کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان جاری کیا ہے۔۔ ٹریفک پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہے۔۔ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی کے لیے ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے پر موڑ دیا گیا ہے۔۔ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک روات، چک بیلی، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا راستہ استعمال کر رہی ہے۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری صدر سے نائنتھ ایونیو کا راستہ اپنائیں۔ لاہور جی ٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے کی طرف بھیجا جارہا ہے۔۔ وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے نگرانی کی جا رہی ہے۔۔ شہر کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔۔ پاک فوج، رینجرز، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026