LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا

Web Desk

14 April 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے موجودہ پیچیدہ علاقائی حالات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط سفارتی روابط کی اہمیت کو سراہا اور اسلام آباد میں جاری بین الاقوامی مذاکرات کی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران کاجا کالاس نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان کے “تعمیری کردار” کی تعریف کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیچیدہ عالمی تنازعات کا پائیدار حل صرف مسلسل مکالمے اور موثر سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام اہم باہمی اور علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، کینیڈا کے بعد اب یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام آباد عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور موثر سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے مستقبل میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔