LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری

Web Desk

14 April 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی قائم کرنے کا غیر قانونی، اشتعال انگیز اور غیر تعمیری فیصلہ ایک غیر ذمہ دارانہ قدم ہے۔

سوشل میڈیاپر جاری بیان میں ایرانی سفیر کاکہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا ہے کہ معاملات طاقت کے ذریعے مسلط کیے جا رہے ہیں تاکہ اسلحے کی تعیناتی، سخت بیانات، جانی نقصان اور امریکی ٹیکس دہندگان پر پڑنے والے مالی بوجھ کو جواز فراہم کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ غلط اندازہ خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتاہے۔

بیان میں اس اقدام کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ لوگوں کے معاش، عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال کر چند مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے کیا جا رہا ہے۔