LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

عالمی امن کا مرکز اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات آج ہوں گے

Web Desk

11 April 2026

پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان انتہائی اہمیت کے حامل مذاکرات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں، جو خطے میں مستقل امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ پاکستان اس وقت عالمی امیدوں کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے اور ایک باوقار ثالث کے طور پر اپنی سفارتی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ مذاکرات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دارالحکومت کی سڑکیں خیرمقدمی بینرز سے سجائی گئی ہیں، جو عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم اور قیادت کے پُرخلوص جذبات کی عکاسی کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی میڈیا کی سہولت کے لیے کنونشن سینٹر میں جدید ورک اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ان مذاکرات کا مقصد بامعنی مکالمے کے ذریعے تنازعات کا حل نکالنا اور کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے شہر بھر میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر جمی ہوئی ہیں، کیونکہ ان مذاکرات کے نتائج نہ صرف پاک امریکہ اور پاک ایران تعلقات بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب کریں گے۔