LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکا فیصلہ کرے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں، باقر قالیباف

Web Desk

12 April 2026

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کے مؤقف اور اس کے اصولوں کو سمجھ لیا ہے، تاہم اصل مرحلہ اعتماد کی بحالی کا ہے۔

باقر قالیباف کے مطابق ایرانی وفد نے مذاکرات میں مستقبل سے متعلق واضح اور تعمیری تجاویز پیش کیں، لیکن مخالف فریق اس مرحلے پر ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فیصلہ امریکا کرے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مذاکراتی عمل کو ممکن بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔